جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے2 اپریل کو وزیر اعظم
نریندر مودی کے اودہم پور دورے کے سلسلے میں سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے
کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مختلف
سیکورٹی ایجنسیوں کے مابین تال میل پر زور دیا۔ایس پی وید کی صدارت میں جمعرات کو یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی
جس میں ریاستی پولیس، نیم فوجی ایجنسیوں، سراغرساں ایجنسیوں اور سول
انتظامیہ کے اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔